• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،پی ایچ ڈی کے طلباء کیلئے وظائف کا اعلان

اسلام آباد  (اے پی پی) وفاقی حکومت نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کے لئے بیرون ملک مکمل وظائف دینے کا اعلان کر دیا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کے لئے بیرون ملک مکمل وظائف دینے کا اعلان کیا ہے ۔اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ یہ وظائف زراعت، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، مینجمنٹ سائنسز اور بزنس ایجوکیشن، میڈیکل ، فزیکل اور سوشل سائنسز میں دیئے جا رہے ہیں۔آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔

تازہ ترین