• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب ملازمین کو روزگار سے محروم کرنا ظلم ہے،ڈاکٹر ظفر جمالی

میرپورخاص(نامہ نگار) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص  سے بعض ملازمین کو برطرف کرنے کی اطلاعات قابل تشویش ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر حکام اس کو فوری نوٹس لیں۔یہ بات ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے رکن اور میرپورخاص کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے اپنے ایک بیان کی ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک ایسے حالات میں جبکہ سندھ کے اردو بولنے والے نوجوانوں پر غیر اعلانیہ ایک طویل عرصے سے ملازمتوں کے دروازے بند ہیں جس کہ باعث وہ شدید ذہنی دباؤ اور معاشی مسائل کا شکار ہیں ،ان حالات میں تعلیمی بورڈ میرپورخاص سے اردو بولنے والے ملازمین کی ایک اچھی تعداد کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کی تیاریاں کرنے کی اطلاعات باعث تشویش ہیں ، ملازمین اور ان کے اہل خانہ پر یہ اطلاعات بجلی بن کر گری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غریب ملازمین کو روزگار سے محروم کرنا سراسر ظلم ہےجس کا وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر حکام فوری نوٹس  لیں۔

تازہ ترین