• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص،پیٹ کے امراض میں مبتلا متعدد افراد اسپتال پہنچ گئے

میرپورخاص(نامہ نگار) عید الفطر پر متعدد افراد د ست اورپیٹ کی بیما ریمیں مبتلاہوکر اسپتال پہنچ گئے، رمضان المبارک میں مخصوص وقت میں کھانے پینے کی بندش کے خاتمے پر چٹ پٹے کھانوں کے وافر مقدار میں استعمال کے باعث بڑی تعدادمیں لوگ پیٹ اور دست کے امراض میں مبتلا ہوگئےجنہیں مختلف اسپتالوں میں لایا گیا،سول اسپتال رابطہ کرنے پر بتایا گیاکہ اسپتال میں لائے گئے ایسے مریضوںمیں زیادہ تروہ شامل تھے جنھوں نے رمضان میں روزے رکھے تھے اور عید کے موقع اپنےآپ پر قابو نہیں رکھ سکے ،اور عیدکے چٹ پٹے پکوانوں کے زیادہ استعمال سے ان کی حالت خراب ہوگئی تھی جن میں سے بیشتر کوضروری طبی امداد یکر فارغ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط برتیں۔

تازہ ترین