• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی مراسلات...تعلیمی معیار بہتر بنایا جائے

کسی بھی ملک میں تعلیم کے معیار کا اندازہ اس کے تعلیمی اداروں سے ہوتا ہے۔ اسی تعلیمی معیار کے مطابق ان تعلیمی اداروں کی رینکنگ کی جاتی ہے اور دنیا بھر کے بہترین تعلیمی اداروں کو سرفہرست رکھا جاتا ہے۔ حال ہی میں ہونے والی ایک برطانوی ادارے کیو ایس کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر کی 500 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں اور10بہترین یونیورسٹیوں کا سہرا امریکہ اور برطانیہ کو گیا ہے۔ اس جامعات کی عالمی درجہ بندی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کا عالمی سطح پر کیا معیار ہے۔ اگر تعلیمی اداروں میں ایک منظم اور جدید نظام قائم نہ کیا گیا تو آنے والے وقت میں پاکستان بہت سے ترقی یافتہ ممالک سے پیچھے رہ جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی کی تحقیق، طلبہ کے داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انتظام ہونا چاہئے جو صرف خانہ پوری کیلئے نہ ہو۔
(فیضان محمود)
(faizan7535@hotmail.com)

 

.

تازہ ترین