قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب ہے جو تمام انسانوں کی رہنمائی کیلئے نازل کی گئی ہے اس لئے مسلمانوں پر اس کی حفاظت اور عزت و تکریم فرض ہے مگر بدقسمتی سے ہم اس حوالے سے غفلت کا شکار ہیں۔ قرآن مجید کے شہید اوراق کی صحیح معنوں میں حفاظت نہیں ہو پاتی۔ مسجدوں اور کچھ عوامی مقامات کے باہر شہید اوراق کیلئے ڈبوں کا بندوبست کیا گیا ہے لیکن وہ تسلی بخش نہیں۔ کچھ لوگ ان شہید اوراق کو پانی میں بہا دیتے ہیں لیکن یہ بھی بے ادبی کا سبب بنتے ہیں۔ قرآن مجید کے شہید اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ پراسس کے حوالے سے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے 5رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ دیگر صوبوں کو بھی اس فعل کی تقلید کرنی چاہئے تاکہ قرآن پاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور لوگوں کو اپنے تیئں بھی بھرپور کوشش کرنی چاہئے کہ شہید اوراق کی حفاظت کریں۔
(نداسیف)
(nidasaif@gmail.com)
.