• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر پیر کو مذہبی عقیدت اور جو ش و خروش سے منائی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عیدالفطر پیر کوجوش وخروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی عیدالفطر کے اجتماعات کے بعد شہریوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کوعید کی مبارکباددی ،گھروں میں انواع اقسام کے پکوان بنائے گئےنادار افراد میں عید کی نمازسے قبل فطرۃ تقسیم کیا گیایک دوسرے کے گھروں میں شرینی تقسیم کی گئی، عید کے روزمٹھائیوں اور بیکریوں پر کیک خریدنے والوں کا رش رہا۔ عوام کی بڑی تعداد نےتفریح گاہوں کا رخ کیا۔ آئمہ کرام اور مشائخ عظام نےعیدالفطر کے اجتماعات پر سانحہ پارا چنار، کوئٹہ اور احمد پورشرفیہ پر عوام سے سادگی سے عیدمنانے کی اپیل کی ،عید کی نماز کے بعد سانحات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لیے دعائیں مانگی گئی ،گورنر سندھ محمد زبیر عمر ۔کابینہ کے ارکان، غیر ملکی سفراء نےباغ جناح سابق پولو گراونڈ میں نماز عید ادا کی ۔عیدالفطرکے بڑے بڑے اجتماعات دارالعلوم کورنگی ، نشترپارک، کے ایم سی گراؤنڈ، کے پی ٹی گراؤنڈ ، مسجد بیت المکرم، پولوگراؤنڈ، سبیل والی مسجد، جامعہ بنوریہ ٹاؤن، جامعہ اسلامیہ کلفٹن، عیدگاہ ناظم آباد، ٹی گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا ، عثمانیہ پارک، مسجدسلطان، طوبیٰ مسجد، مسجدعلی، کرکٹ گراؤنڈ متصل مرزاجناح ، شاہ خراساں، مسجد باب العلم ، جامعہ رواسات ، مسجد خیرالعمل، مسجدنور ایمان، رضویہ سوسائٹی، مسجد ومام بارگاہ عباء گلبرگ، مسجدیثرت ، مسجدشاہ کربلا، گبول پارک ، مسجد محمدبلوچ پارک، جامعہ بنوریہ، گلزار مدینہ، فیضان مدینہ، جامعہ امجدیہ، خالقدیناہال ایم اے جناح روڈ، جامع مسجد جیکب لائن کرکٹ گراؤنڈ ، لیاقت آباد، مسجد مصلح الدین گارڈن ، جامع مسجدکنزایمان، جہانگیر پارک سمت سیکڑوں کھلے جگہوں ، پارکوں میدانوں میں منعقدہوئے عیدالفطر کے اجتماعات میں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سمت جہاں جہاں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ان کے حق میں دعا ئیں کی گئی عید کے موقع پر مساجد اور عیدگاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تازہ ترین