• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن شروع کیا جائے، یعقوب شہباز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے ہر گز کم نہیں ہونگے دہشت گرد یہ سوچ رہے ہیں کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے وہ بچ جائیں گے تو یہ اُن کی بھول ہے ملک بھر میں دہشت گردو ںاور اُن کے سہولت کاروں کہ خلاف بے رحمانہ آپریشن کا آغازکیا جائے کیو نکہ دہشت گردو ں کی کمین گاہیں اور نرسر یاں اب بھی ملک بھر میں موجود ہیں دہشت گردمسلسل پاراچناراور ملک کے دیگر مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔اعلی حکام اس معاملے پر حقائق کی بنیاد پر دہشتگردوں کا قلع قمع کریں۔

تازہ ترین