• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی خوشیوں میں مستحقین کو بھی شامل کرنا چاہئے، عارف لاکھانی

کراچی (پ ر) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنازیشن کے زیر اہتمام  سالانہ عید گفٹ کی تقسیم تقریب برائے مستحقین سے خطاب کرتے ہوئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر عارف لاکھانی نے کہا کہ عید کی خوشیو ں میں مستحق لوگوں کو ضرور شامل کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ غریب بچیوں کی شادی، علاج و معالجہ اور نادار لوگوں کی کفالت کے حوالے سے فردوس اتحاد کے باہمی اشتراک سے خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہے، تقریب سے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ محمد اسلم خان نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر فردوس اتحاد کے سیکرٹری جنرل غلام محمد خان نے واجد علی خان درانی، سید پرویز رضوی، اقبال قاسم، سلیم صالح، عابد طفیل خان اور حاجی عبدالباری کا  تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین