• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل:خالد لطیف کا ڈسپلنری ٹریبونل میں پیش ہونے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف نے ایک بار پھر اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے پی سی بی ڈسپلنری ٹریبونل میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں خالد لطیف نے ٹریبونل میں احتجاجاً نہ جانے کا عندیہ دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹربیونل سربراہ پراعتراضات، معطل کرکٹر خالد لطیف نے اپنا جواب تیار کرلیا ہے۔ جو جمعرات کو ڈسپلنری ٹریبونل کے روبروپیش کیا جائیگا۔ خالد لطیف 22 جون کو ڈسپلنری ٹربیونل میں پیش نہیں ہوئے تھے ۔ خالد لطیف نےاینٹی کرپشن ٹریبونل کےسربراہ اصغرحیدرکی اہلیت پراعتراض اٹھایا تھا۔خالد لطیف کا اعتراض تسلیم کرنےپر ایک رکنی ٹریبونل تشکیل دیا گیا ہے۔

تازہ ترین