• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی ریس دلچسپ ہوگئی

جوہانسبرگ (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے دوڑ کافی دلچسپ ہوگئی ہے۔ لگتا ہے کہ ذمہ داری بھارتی کو ہی ملے گی۔ سابق کوچ گیری کرسٹن نے واضح کیا ہے کہ وہ اس ریس میں شامل نہیں۔ کمبلے کے چیمپئنز ٹرافی کے استعفی کے بعد ہی اب نیا کوچ تلاش کیا جا رہا ہے جس میں سابق کرکٹر وریندر سہواگ اور روی شاستری جیسے اہم نام شامل ہیں۔ روی شاستری اس سے قبل ٹیم کے ڈائریکٹر تھے۔ ان کے کپتان ویرات کوہلی سے بہت اچھے اور قریبی مراسم ہیں۔ وہ عہدے کیلئے ہاٹ فیورٹ بن کر سامنے آئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق کوچ تلاش کمیٹی کے رکن سچن ٹنڈولکر نے انہیں درخواست دینے کیلئے قائل کیا ہے۔ اس سلے پہلے چیف کوچ کے لیے درخواست دینے والوں میں ٹام موڈی، رچرڈ پائی بس اور لال چند راجپوت شامل تھے۔

تازہ ترین