• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈکپ:پاکستان کو انگلینڈ نے ہرادیا،میچ بارش سے متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی خواتین کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی افریقا کے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں بھی پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خراب کارکردگی کے ساتھ ساتھ قسمت بھی پاکستانی ٹیم کا ساتھ نہیں دے رہی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی گئی۔ پاکستان نےانگلینڈ کے خلاف مقررہ وقت میں ایک اوورکم کروایا۔ ٹورنامنٹ میں دوسری بارایسا ہوا تو کپتان ثنا میر کو ایک میچ کےلیے معطل کیا جائے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم پرکوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔ البتہ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے پاکستانی ٹیم کو تنبیہہ کی ہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت107رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 377 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ ناکام رہی، اور قومی ٹیم 29 ویں اوور کے کھیل تک صرف 107 رنز ہی بنا پائی تھی۔30 واں اوور شروع ہونے سے قبل تیز بارش ہوگئی، جس وجہ سے میچ کو روکنا پڑا، اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کی جانب سےنٹالی اسکیور نے 92 گیندوں پر 137 اور ہیتھر نائٹ نے 109 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز بنائے۔ پاکستان کی  ناشرہ سندھو نے 10 اوور میں 82 رنز کے بدلے ایک وکٹ لی، سعدیہ یوسف نے 10 اوور میں 74 رنز دیے اور کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہیں۔ کپتان ثنا میر نے 9 اوور میں 78 رنز کے بدلے ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین