• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن میں معاہدہ نہ ہوسکا

سڈنی ( جنگ نیوز ) آسٹریلین کرکٹر ایسوسی ایشن اور ملکی کرکٹ حکام میں معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر گریگ ڈائر نے دو سو سے زائد سینئر کرکٹر کے یکم جولائی سے بے روزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس صورتحال میں آئندہ برس ایشز سیریز پر بھی خطرات کے بادل چھاگئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اس معاملے میں مثبت پیشرفت نہ ہوئی تو ٹاپ کینگرو کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف روایتی اور تاریخی ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز کے درمیان معاہدہ 30جون کو ختم ہوجائے گا جبکہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ تاحال کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔ گریگ ڈائر کے مطابق سی اے لچک دکھانے کو تیار نہیں اس لیے معاہدہ طے پانے کا امکان کم ہے۔ خیال رہے کہ مارچ میں کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تو دی تھی لیکن سی اے کی آمدنی میں حصہ دینے کا آمادگی ظاہر نہیں کی۔ اسے پلیئرز نے مسترد کرچکے ہیں۔ آسٹریلین ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کیلئے اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے جبکہ آئندہ سال ایشز کی میزبانی کرنی ہے۔

تازہ ترین