• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن کپ ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا انتخاب اسلام آباد میں ہونے والے ٹرائلز میں کیا جائے گا۔ منتخب کھلاڑی آئندہ ماہ تاجکستان میں ہونے والے فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ قومی کھلاڑیوں کے ٹرائلز جمعرات سے یکم جولائی تک دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ ٹاپ پاکستانی کھلاڑیوں اشنا سہیل، سارہ منصور، ماہین آفتاب قریشی، سارہ محبوب خان، مہک کھوکھر، عیشا جاوید اور خونشا بابر کو ٹرائلز میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔پی ٹی ایف نے انعام الحق کو ٹیم کا کپتان و کوچ مقرر کیا ہے ۔

تازہ ترین