• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی رینکنگ جاری، عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ایک بولر بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم دنیا کے نمبر ایک بولر بن گئے۔ٹاپ 20 بیٹسمین میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلےنمبر پر براجمان ہے جبکہ انگلش ٹیم نے ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔ پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر آ گئی ہے۔ بھارتی ٹیم چوتھی، ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی اور آسٹریلیا ساتویں پوزیشن پر چلی گئی ہے، فہرست میں سری لنکا کا آٹھواں، افغانستان کا نواں اور بنگلہ دیش کا دسواں نمبر ہے۔ اسپنرعماد وسیم کیریئرمیں پہلی مرتبہ بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، دوسرا نمبر بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا ہے جبکہ جنوبی افریقا کے عمران طاہر دو درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بیٹسمینوں میں بھارتی ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے ایرون فِنچ کا دوسرا اور نیوزی لینڈکے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔ نئی رینکنگ میں آل راؤنڈر کی کیٹیگری میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسری جبکہ افغانستان کے محمد نبی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

تازہ ترین