• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ میں کلب کرکٹ بل فائٹنگ میں تبدیل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کلارک لین کی چیشائر کرکٹ لیگ میچ کے دوران اچانک گراؤنڈ میں گائے آگئی اور کھلاڑیوں پر حملہ کردیا۔ اس صورت حال سے میدان میں بھگڈر مچ گئی اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ امپائرز بھی جہاں محفوظ جگہ نظر آئی، اس سمت دوڑ لگادی۔ گائے کے آنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو میچ روکنا پڑا۔حملے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

تازہ ترین