• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا نے روس اور قطر کو ورلڈ کپ کیلیے کلین چٹ دیدی

زیورخ ( جنگ نیوز ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس اور قطر کو عالمی کپ کے انعقاد کیلیے کلین چٹ دیدی ہے۔ فیفا کے تحقیق کار مائیکل گارشیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے بالترتیب 2018 اور 2022 کے میگا ایونٹس کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے غیرقانونی طریقے استعمال کئے نہ ہی ووٹنگ آفیشلز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ تفتیش میں سرخرو ہونے کے بعد روس اور قطر نے آئندہ فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں کے شایان شان انعقاد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ روسی نائب وزیر اعظم اور ورلڈکپ آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر ویٹالی مُٹکو کا کہنا ہے کہ فیفا رپورٹ واضح کرتی ہے کہ فٹ بال ورلڈ کی میزبانی کے حصول کے لیے کوئی غلط راہ نہیں اپنائی گئی تھی۔ قطری حکام نے بھی فیفا کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ فیفا کے اعلیٰ تفتیش کار نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ 2014 میں قطر اور روس سے بھاری رقوم کی منتقلی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم ان رقوم کا عالمی کپ مقابلوں کے منتظمین سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

تازہ ترین