• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال میں تقریباً 2لاکھ نئے ٹیکس گزار فرد‘ فرم اور کمپنیاں ٹیکس نیٹ میں آئیں

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر نے خصوصی مہم کے نتیجے میں یکم جولائی 2016ء سے 27جون 2017ء تک کے 11مہینے 27دنوں میں سوا 12لاکھ کے لگ بھگ پاکستانیوں کو ٹیکس گزار کیٹیگری میں شامل کر لیا ہے جبکہ مالی سال 2015-16ء کے پہلے گیارہ ماہ 27دنوں میں رواں مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 2لاکھ کم ٹیکس گزار تھے جنہوں نے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے اور گوشواروں کے ساتھ کھربوں روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر کو مذکورہ مدت میں گیارہ لاکھ نوے ہزار اشخاص کے ٹیکس ریٹرنز بمع ٹیکس وصول ہوئے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ساڑھے 9لاکھ اشخاص کے ٹیکس گوشوارے ٹیکس رقوم کے ساتھ ملے تھے۔ رواں مالی سال میں پانچ ہزار نئی فرموں نے اور تقریباً چار ہزار نئی کمپنیوں نے سالانہ ٹیکس ریٹرنز اربوں روپے ٹیکس کے ساتھ جمع کرائے ہیں۔ اس طرح ایف بی آر ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور کم و بیش 2لاکھ نئے ٹیکس گزار اشخاص‘ فرموں اور کمپنیوں سے ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین