• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد ‘ چارپائی بچھانے پر جھگڑا‘ رکن قومی اسمبلی کے گن مین نے ساتھی کو قتل کر دیا

 فیصل آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کے ڈیرے پر ائیر کولر کے سا منے چار پا ئی بچھانے پر 2گن مینوں میں جھگڑا ہو گیا۔ مشتعل گن مین نے فائرنگ کر کے سا تھی گن مین کو قتل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار کے 2گن مینوں جمیل اور زا ہد کے درمیان ایئر کو لر کے سا منے چار پائی بچھا نے پر جھگڑا ہو گیا۔جمیل نے طیش میں آکر زاہد پر فائر کر دیا  جس سے وہ مو قع پر ہی دم توڑ گیا۔ ملزم گجرات کا  جبکہ مقتول زاہد رحیم یار خاں کا رہا ئشی ہے۔ پو لیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد آبا ئی علاقے رحیم یار خاں روانہ کر دی۔ پو لیس تھا نہ ٹھیکری نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

تازہ ترین