• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجاز بینک برانچوں‘ ٹیکس دفاتر‘ این آئی ایف ٹی میں آج رات 10بجے تک ٹیکس گوشوارے جمع ہونگے

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ29جون ار30جون کو ایف بی آر کے اٹھارہ ریجنل ٹیکس دفاتر اور چار لارج پیئرز ٹیکس یونٹ (دو کراچی‘ ایک اسلام آباد اور ایک لاہور) میں کھلے رکھے جائیںگے۔وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر کے مطابق29 جون کو تمام ٹیکس فیلڈ فارمیشنیں اور ٹیکس وصولی کی مجاز سٹیٹ بینک، نیشنل بینک کی برانچیں رات دس بجے تک کھلی رہیں گی۔ 30جون2017ء کو یہ رات بارہ بجے تک کھلیں گی۔ اسکے لئے ایف بی آر نے سرکلر/ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دونوں روز اسٹیٹ بینک کا ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیسیلی ٹیشن ٹیکنالوجی (NIFT)رات دس اور بارہ بجے کے بعد بھی ٹیکسوں کے چیک جوسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی ٹیکس جمع کرنے والی مجاز برانچوں میں وصول ہونگے کی ساتھ ساتھ کلیئرنس کریگا اور 30جون کی رات بارہ بجے تک جمع ہونے والے ٹیکس چیک/ڈرافٹ کی اسی تاریخ میںساتھ ساتھ کلیئرنس کریگا۔ گزشتہ سال30 جون 2016ء کو این آئی ایف ٹی سسٹم چوک ہونے سے دو دن بعد تک کلیئرنس ہوتی رہی۔

تازہ ترین