• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں5.3شدت کا زلزلہ

 پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، سوات، چترال، مالاکنڈ اور دیر سمیت شمالی علاقہ جات میں گزشتہ روز  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 213 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا۔

تازہ ترین