• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ احمد پور شرقیہ کے اصل ذمہ دار شہباز شریف ہیں، چوہدری شجاعت

گجرات (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عید پر ہمیں دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوے شہداء کو بھی یاد رکھنا ہے سانحہ احمد پور شرقیہ کے اصل ذمہ دار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہے اگر چوہدری پرویز الٰہی کے بنائے گئے برن سینٹر بند نا کیے گئے ہوتے تو سی ون تھرٹی کے ذریعے مریضوں کو لاہور منتقل کرنے کی ضرورت نا پڑتی ۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف میرے نام کی تختیاں اتار کر وہاں اپنے ڈان والی  ہیٹ کے ساتھ تصاویریں لگا لے لیکن خدارہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو مکمل کر دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کرنی ہے جن لوگوں نے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانیاں دی انہیں بھی عید پر یاد رکھاجائے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ انتہائی افسوس ناک ہے سیاست سے بالا تر ہوکر کہتا ہوں کہ اس کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں کیونکہ وہاں پر چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں دو برن یونٹ تعمیر کیے گئے تھے میں چوہدری پرویز الٰہی سے کہوں گا کہ وہ اپنے نام کی تختیاں اتار دے اور وہاں شہباز شریف اپنے نام کی تختیاں لگا لیں۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ ہے اس کے خلاف باتیں کرنے والے عدالت کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ اللہ کو حاضر ناضر جان کر ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلہ کرے گی ۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماہِ رمضان میں پوری قوم نے حکمرانوں کو بدعائیں دی ہے اور ان کے گھر جانے کی دعائیں کی ہیںاگر عدالت حکمرانوں کو نااہلِ کر دیتی ہے تو انھیں چُپ کر کے گھر کو لوٹ جانا چاہیے ۔ اگر ن لیگ نے عدالتی فیصلہ قبول نا کیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ کے وزراء نواز شریف کی بولی بولتے رہے جب وزراء سے تسلی نا ہوئی تو نواز شریف نے خود بولنا شروع کر دیا ہے۔ دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ کے بارے میں مذاق اور تماشے جیسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ ن لیگ در حقیقت اپنے پسند کے فیصلے کروانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کے میرے دور میں بننے والے میو ہسپتال کا سرجیکل کا ٹاور اور برن یونٹ کے منصوبے التواء کا شکار ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف وہاں سے میری تختیاں اتار کر اپنی ڈان ہیڈ والی تختیاں لگا لیں۔

تازہ ترین