• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو (عرفان صدیقی) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق جاپان کے چار روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے جہاں وہ جاپان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سمیت اہم حکومتی حکام اور جاپان پاکستان پارلیمنٹیرین فرینڈ شپ لیگ کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے، ایاز صادق اپنے دورے کے دوران جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے جس کیلئے سفارتخانہ پاکستان میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ تقریب میں جاپان میں مقیم معروف اور چیدہ چیدہ شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔

تازہ ترین