• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ ،انسداد پولیو اہلکار سمیت دو افراد قتل

چارسدہ (نمائندہ جنگ) ڈھکی میں انسداد پولیو اہلکار قتل ۔ بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ۔ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔ دریائے کابل سے نامعلوم شحص کی نعش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی کے حدو د ڈھکی میں زبانی تکرار پر مبینہ ملزم نصر اللہ ولد اسرار نے فائرنگ کرکے انسداد پولیو ٹیکنیشن فرمان ولی ولد گل محمد کو قتل کر دیا ۔ دوسرے واقعہ میں سٹی تھانہ کے حدود ریلوے سٹیشن میں احتشام ولد خالد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے جمال اکبر ولد حسین شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ مجروح بعدا زاں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔سٹی پولیس کو دریائے کابل سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش ملی جس کو شناخت کیلئے چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلئے۔

تازہ ترین