• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں معذور افراد کیلئےدنیا کا پہلا واٹر پارک کھل گیا

 واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو میں مورگنز انسپائریشن آئی لینڈ نامی ایک واٹر پارک کھولا گیا ہے جو خاص طور پر معذور افراد کیلئے بنایاکیا گیاہے۔واٹر پارک میں تالاب،فوارے اور دیگر تمام سامان تفریحات موجود ہے۔واٹر پارک کے بانی کا کہنا ہے کہ تفریح سے لطف اندوز ہونے پر معذور افراد کا بھی اسی قدرحق ہے جتنا صحت مند لوگوں کا۔اسی خیال کے پیش نظرانہوں نے ڈاکٹرز، معذور افراد کے والدین، اساتذہ اورخصوصی فزیو تھراپسٹ وغیرہ کی مدد سے یہ واٹر پارک ڈیزائن کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں تفریح کیلیے فراہم کی گئی ہر سہولت انتہائی محفوظ ہے۔مورگنز انسپائریشن آئی لینڈ میں داخل ہوتے ہی ہر معذور شخص کو ایک خاص کٹر ا پہنا یا جاتا ہے جس کی مدد سے واٹر پارک انتظامیہ اس کے درست مقام سے بروقت آگاہ رہتی ہے۔نہانے کے لیے واٹرپروف وہیل چیئرز فراہم کی جاتی ہیں جبکہ یہاں تالابوں اور فواروں میں پانی کا درجہ حرارت بھی بہت کم وقت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ لوگ جنہیں حساسیت کی شکایت ہو، وہ بھی اس واٹر پارک سے لطف اندوز ہوسکیں۔

تازہ ترین