• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی نوازشریف کیساتھ متاثرین سانحہ سے عید پر ملاقات، چیکوں کی تقسیم

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ گان جنگ) سانحہ احمدپور شرقیہ، بہاولپور میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 162ہو گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 41 زخمی اب بھی نشتراسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔

اس سے قبل ناقابل شناخت 125 افراد کی میتوں کو اجتماعی نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

اجتماعی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جبکہ قابل شناخت 28 افراد کی لاشیں تدفین کے لیے پہلے ہی ورثا کے حوالے کردی گئی تھیں۔قبل ازیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے بہاولپور میں عید منائی اور وزیراعظم نوازشریف کی بہاولپور آمد کے بعد متاثرین سانحہ سے ملاقات اور چیکس تقسیم کیے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کی۔

تازہ ترین