• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا احتساب کی بات کرنا مضحکہ خیز، وہ مریم نواز سے خوفزد ہیں،مریم اورنگزیب

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت  اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی بات کا جواب دینا بھی وقت کا ضیاع ہے، وہ پہاڑ سے اتر کر آئے ہیں اور دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کا احتساب کی بات کر نامضحکہ خیزہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کےساتھ کرپٹ افراد کھڑے ہیں، عمران خان وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی احتساب کیلئے جے آئی ٹی کی مدد کر رہی ہے،پاکستان کا آئین اور قانون کسی کے دباو میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو قوم مسترد کرچکی ہے،وہ اب عوام کے درمیان نہیں جاسکتے، صرف بنی گالا میں مائیک کے سامنے باتیں کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین