• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ احمد پورشرقیہ موٹر وے پولیس کی نااہلی سے ہوا،ابتدائی رپورٹ

Todays Print

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ احمد پورشرقیہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حادثہ موٹروے پولیس  کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جسے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ شفٹ تبدیلی کے وقت ہوا جب کہ پہلی شفٹ چلی گئی تو دوسری شفٹ وقت پر نہیں پہنچی تاہم اگر بروقت موٹروے پولیس حادثے کے مقام کو سیل کردیتی تو حادثہ نہ ہوتا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی ایس ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ بھی جائے حادثہ پر ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچے۔

تازہ ترین