• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایل اےکے کمانڈر عبدالرسول عرف استاد نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، آئی ایس پی آر

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو آپریشن رد الفساد کے تحت بڑی کامیابی ملی۔

بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈرنے اپنےساتھیوں سمیت پاک فوج کے سامنے ہتھیارڈال دیئے ۔ بی ایل اے کا کمانڈر عبدالرسول عرف استاد عرف بورجان دہشتگردی میں ملوث تھا۔اور اس کے گروہ نے پسنی، کلانچ، دشت اور مند میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیاں کیں۔پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے متعدد آپریشنز اور ریاستی رٹ کی بحالی کے پیش نظر بی ایل اے کے کمانڈرز نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

بی ایل اے کے اہم کمانڈر کے ہتھیار ڈالنے سے پسنی، کلانچ، دشت اور مند میں امن کے قیام میں مدد حاصل ہو گی۔ 

تازہ ترین