• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے تیس سالہ روایت توڑ دی نہ افطار کروایا نہ عید پارٹی دی

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے تیس سالہ  روایت توڑ دی ، نہ تو افطار پارٹی بلوائی اور نہ ہی عید پارٹی کا اہتمام کیا گیا اگرچہ ان کی جانب سے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی گئی تھی۔میڈیارپورٹ کے مطابق عید کے موقع پر وزارتِ خارجہ کی جانب سے رات کے کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں صحافیوں کو بھی بلوایا جاتا تھا تاہم اس بار ایسا نہیں ہوا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی افطار یا عید ڈنر کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے تاہم اس بار وائٹ ہاؤس کے پریس ریلیز میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں تھا۔ صدر ٹرمپ نے رمصان میں ڈنر کا اہتمام نہ کروا کے گذشتہ تین حکومتوں کی روایت کو توڑ دیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ تھامس جیفرسن کے مطابق اس روایت کو 1805 میں امریکہ کے تیسرے صدر نے شروع کیا تھاتاہم وائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی کا آغاز صدر بل کلنٹن نے 1996 میں کیا تھا جسے جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما نے برقرار رکھا۔اس عشائیے میں امریکہ میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کے اہم افراد کو مدعو کیا جاتا تھا اس کے علاوہ کانگرس کے اراکین اور مسلم دنیا کیسفیر بھی مدعو ہوتے تھے۔

تازہ ترین