• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی ٹرمپ کو بے ہودہ ’’جپھی ‘‘ بڑی خبر بن گئی

واشنگٹن(جنگ نیوز) مودی کی ٹرمپ کو بے ہودہ ’’جپھی ‘‘ بڑی خبر بن گئی۔امریکی میڈیا پر جاری صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات کے حوالے سے فوٹیج جاری کئے جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر نے مودی کے استقبال کے موقع پر مصافحہ کیلئے ہاتھ آگے کیا تاہم نریندر مودی بے ہودہ انداز میں ٹرمپ سے لپٹ گئے اور زبردستی کی جپھی ڈال دی جس پر امریکی صدر کے چہرے پر ناگواری کے اثرات واضح دیکھے جا سکتے ہیں ۔عام طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی رہنماؤں سے ہاتھ ملانے کا انداز خبروں میں رہتا ہے لیکن اس دفعہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ٹرمپ کو جپھی خبروں میں ہے۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے بھارتی وزیراعظم کی زبردستی جپھی کو ناپسند کیا ہے ۔

تازہ ترین