• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نےدس ماہ بعد دریائے چناب کا پانی کھول دیا

 سیالکوٹ ( صباح نیوز)بھارت نے دوبارہ دریائے چناب کا پانی کھول دیا جس کے بعد دریائے چناب کا پانی ہیڈمرالہ کے مقام پر چالیس ہزار کیوسک سے بڑھ کر 70ہزار سات سو 77کیوسک تک جاپہنچا ، مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر مین بگلیہا رڈیم سے پانی کی مقدار میں اضافہ کردیا جس کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کا پانی 70ہزارسات سو77 کیوسک تک جا پہنچااور پانی کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب کا ہیڈمرالہ کے مقام پرمجموعی پانی 76ہزار سات سو چار کیوسک ہے جس میں مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دو دیگر دریائوں دریائے جموں توی کا چار ہزار پچاسی کیوسک پانی اور دریائے مناور توی کا ایک ہزار آٹھ سو سنتالیس کیوسک پانی بھی شامل ہے جبکہ ہیڈمرالہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں نہر مرالہ راوی لنک میں بائیس ہزار کیوسک پانی اور نہر اپرچناب میں بارہ ہزار نو سو کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے ،واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ دریائے چناب میں55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر میں بگلیہارڈیم پر پانی روک لیتا ہے اور دس ماہ تک بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک رکھا تھا جس کی وجہ سے دریائے چناب کا پانی اٹھارہ ہزار کیوسک تھا جوکہ حالیہ بارشوں کے بعد اس کی مقدار بڑھ کر چند ہفتے قبل چالیس ہزار کیوسک ہوئی تھی اور اب بھارت نے دریائے چناب کا پانی کھولا ہے۔

تازہ ترین