• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار، دھرنے کا ساتواں دن، امدادی پیکیج مسترد، آرمی چیف سے ملاقات تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ؍رائٹرز) وزیراعظم نواز شریف نے پارا چنار دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کیلئے دس لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخواہ کو فوری رقم جاری کرنے کیلئے احکامات دے دیے ہیں۔ دوسری جانب کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں ہونے والی دہشت گردی اور 75سے زائد افراد کی شہادت کے بعد دیا جانے والا احتجاج اور دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

مظاہرین کی جانب سے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہےجبکہ مظاہرین نے وزیراعظم کا امدادی پیکیج بھی مسترد کردیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کی یقین دہانی کے باوجود سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات تک احتجاج جاری رکھا جائے گا جبکہ برطانوی ریڈیو کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ معاملے ۜکو آرمی چیف کے علاوہ کوئی حل ہی نہیں کر سکتا اس لیے قبائلی ان سے ملاقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق مظاہرے کے دوران فائرنگ سے تین مظاہرین بھی جاں بحق ہوئے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ 

تازہ ترین