• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا

Todays Print

اسلام آباد(نما ئندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنیوالے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما بابر اعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔بابر اعوان نے اپنا استعفیٰ بذریعہ ڈاک چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے۔

استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات تحریر نہیں کی گئیں۔استعفے کے متن میں بابر اعوان نے لکھا ہے کہ میں اپنی مرضی سے آرٹیکل 64 ایک کے تحت مستعفی ہو رہا ہوں، سینیٹ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز رہی۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے ایوان بالا کمزور طبقات ، پسماندہ علاقوں ، اقلیتوں ، خواتین اور صنف ثالث کے حقوق کا تحفظ کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق رہنما بابر اعوان نے کچھ دن قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تازہ ترین