• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج، مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،حلف برداری کی یہ تقریب جمعرات کے روز سپریم کور ٹ کے تقریباتی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ان سے یہ حلف جسٹس دوست محمد خان نے لیا ،تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ، سینئر وکلاء اور عدالتی عملہ نے شرکت کی جبکہ پروگرام کی میزبانی کے فرائض سپریم کورٹ کے جسٹرار ارباب محمد عارف نے ادا کئے، یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے ۔

تازہ ترین