| |
Home Page
جمعرات 29 ذوالحج 1438ھ 21 ستمبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں گنجائش سے دُگنا اضافہ

Todays Print

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں گنجائش سے دُگنا اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ میں اضافے کی خاطر اسے سب سے بڑے ڈیٹا کیبل سے منسلک کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں گنجائش سے دوگنا سے زائد اضافہ ہوگیا ہے اور اس نے کام کا آغاز کردیا ہے۔

ملکی انٹرنیٹ کو نئی سب میرین کیبل اے اے ای ون(ایشیا، افریقہ یورپ I)، سی می وی فور کیبل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کی رفتار 1.28 ٹیرا بائٹس ہے ۔ اس سے قبل انٹرنیٹ سی می وی فائیو کیبل کے ساتھ منسلک تھا جس کی رفتار 1.24 ٹیرابائٹس تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کو چالیس ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کیبل کے ساتھ جوڑا گیا ہے جس سے ملک میں انٹرنیٹ لاگت میں کمی اور اسپیڈ بہتر ہوگی جبکہ انٹرنیٹ سے ٹی وی دیکھنے کے رجحان میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔