محمود عباس کا نوازشریف کو فون،آئل ٹینکر حادثے اور جانی نقصان پر افسوس
| |
Home Page
ہفتہ 27 شوال المکرم 1438ھ 22 جولائی 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
محمود عباس کا نوازشریف کو فون،آئل ٹینکر حادثے اور جانی نقصان پر افسوس

Todays Print

محمود عباس کا نوازشریف کو فون،آئل ٹینکر حادثے اور جانی نقصان پر افسوس

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ) فلسطین کے صدر  محمود عباس نے جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلیفون کیا۔ فلسطینی صدر  نےآئل ٹینکر حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سانحہ بہاولپور المناک حادثہ تھا۔  انہوں نے کہا کہ عیدالفطرکے روز اس حادثے پر پوری قوم سوگوار تھی۔ حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔

وزیراعظم  نے اظہارہمدردی پر فلسطینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔ وزیراعظم  نے حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کی آزادی  کی منصفانہ کاز کی ہمیشہ  حمایت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے یقین دلا یا کہ  پاکستان  فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی  حمایت جاری رکھے گا۔