• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے سے تعمیر یونیورسٹی روڈ اور شارع فیصل ،شہریوں کو فائدہ نہ ہوسکا

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی یونیورسٹی روڈ اورشارع فیصل سے شہریوں کو کوئی فائدہ نہ ہو سکا،بڑی مقدار میں بارش کا پانی شہر کی مختلف سڑکوں پر جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، شہریوں نے محکمہ بلدیات اور متعلقہ افسران و انجینئرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  از سر نو کارپیٹنگ کےسوا کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی،بارش کا پانی بڑی مقدار میں حسن اسکوائر تا نیپا چورنگی یونیورسٹی روڈ کے مختلف حصوں پر جمع رہا حسن اسکوائر کے قریب ایکسپو سینٹر کے ساتھ سرشاہ سلیمان روڈ جانے والی سڑک، اشفاق میموریل اسپتال کے سامنے اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے سڑک کے دونوں ٹریک پر بڑی مقدار پر پانی جمع رہنے سے ٹریفک کو گزرنے میں شدید مشکلات رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی از سر نو کارپیٹنگ کے علاوہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں آ سکی ہے پہلے جہاں پانی جمع ہوتا تھا سڑک کی تعمیر کے بعد صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی شاہراہ فیصل کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے کارساز سے ڈرگ روڈ اسٹیشن تک تعمیر مکمل ہو چکی ہے لیکن اس ٹریک پر پی اے ایف مونٹیسوری اسکول اورپی اے ایف فلائی اوور کے نیچے بڑی مقدار میں پانی جمع ہو گیا جبکہ ڈرگ روڈ انڈر پاس کے ساتھ راشد منہاس روڈ جانے کیلئے تعمیر کی گئی سڑک پر بھی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا شہریوں نے محکمہ بلدیات اور منصوبوں کے متعلقہ افسران اورانجینئرز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا ہے کہ ان سڑکوں کی تعمیر میں شہریوں کی قیمتی جانیں حادثات کی نذر ہوئیں خطیر فنڈز خرچ کئے گئے لیکن وعدوں کے برعکس یہ شہریوں کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکیں۔

تازہ ترین