• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم خود پاراچنار جاکر جائزہ حالات کا جائزہ لیں ،فرحت اللہ بابر

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نےالزام لگایا ہے کہ پارا چنار مین معصوم لوگوں نے احتجاج کیا تو ان پر گولیاں چلائی گئیں،وزیراعظم نواز شریف کو خود پاراچنار جاکر جائزہ لینا چاہیے ، میں اپنی پارٹی کی طرف سے دھرنے میٖںٖ شامل ہوا ہوں ، اس معاملے پر جوڈیشل اکیڈمی انکوئری ہونی چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو مجلسوحدت مسلمین نے نیشنل کلب کے باہر پاراچنار دہشتگردی واقعہ کے خلاف دھرنا دیا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرفرحت اللہ بابر نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا میں اپنی پارٹی کی جانب سے دھرنے میں شامل ہوا ہوں ۔ آج پارٹی قیادت پارا چنار گئی لیکن انہیں وہاں اترنے نہیں دیا گیا۔پ۔میں اپنی پارٹی کی طرف سے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔ وزیراعظم نواز شریف کو خود جاکر جائزہ لینا چاہیے۔اس معاملے پر جوڈیشل انکوئری ہونی چاہیے۔ امدادی معاوضہ دینے میں دیگر صوبوں کی نسبت تفریق نہ رکھی جائے۔

تازہ ترین