• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش، 200کے قریب فیڈر ٹرپ کر گئے،160متاثر ہوئے،کے الیکٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بارش کے باعث   جمعرات کوکراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی دن بھر بند رہی  جبکہ رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش سے 200   کے قریب فیڈر ٹرپ کر گئے،کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ رات کو ہونے والی بارش سے 160 فیڈر متاثر ہوئے  جن کی بحالی کا کام جاری تھا،بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں میں بند ہونے والی بجلی آٹھ اور دس گھنٹے بعد جمعرات کی صبح تک بحال ہوسکی۔ پوری آبادیوں اور علاقے رات بھر اندھیرے میں ڈوبے رہے تاہم دوبارہ جمعرات کو متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آئیں بعض صارفین نے شکایت کی کہ کے الیکٹرک کے شکایتی مرکز سے بھی انہیں صورتحال سے آگاہ نہیں کر رہے۔

تازہ ترین