| |
Home Page
پیر 04 محرم الحرام 1439ھ 25 ستمبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
شانگلہ ، جیپ بے قابو ہوکر ندی میں جاگری، 7افرادجاں بحق

Todays Print

الپوری(نمائندہ جنگ)شانگلہ کے دور افتادہ علاقہ شاہ پور میں ٹریفک حادثہ میں7افرادجاں بحق ، 2افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمی  تشویشناک حالت میں پشاور منتقل۔جان بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے دو افراد شامل ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع شانگلہ کے یونین کونسل شاہ پور کے بالائی علاقے امبیلہ گائوں سے لنک روڈ کے ذریعے شاہ پورکو آنے والی ڈبل ڈور جیپ نمبر SH2342 بکیانڑہ پٹے کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ندی میں جاگری ۔ جس کے نتیجے میں موقع ہی پر 6 افراددم توڑ گئے جبکہ 3فراد شدید زخمی ہوئے، جس میں ایک نے راستے  میں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جس کے ساتھ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی،حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کے حالات تشویشناک بتائی جارہی ہے۔موقع پر جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور مومن خان ،عمر محمد، عبد الحلیم ، محمد زمین ،ولی خان ، مانی رحمن شامل ہیں جبکہ اس حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق اورایک  شدید زخمی ہوا۔