• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری کے اعداد و شمار مرتب کرکے نتائج دیئے جائیں،اسحٰق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ مردم شماعی کے اعداد و شمار مرتب کرکے نتائج دیئے جائیں، جبکہ محکمہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مردم شماری کے ابتدائی تنائج جولائی کے آخر میں فراہم کردیئے جائیں گے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو  چیف شماریا ت آصف باجوہ نے چھٹی خانہ و مردم شماری پر بریفنگ دی۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ مردم شماری کے تمام اعداد وشمار اور  سامان  مسلح افواج کی نگرانی میں بحفاظت   پاکستان بیورو آف شماریات کے ہیڈکوارٹر میں پہنچ چکا ہے اور اس کی چھانٹی  کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ جولائی کے آخر میں مردم شماری کے ابتدائی نتائج فراہم کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ  چھٹی مردم شماری 24مئی کو مکمل ہوئی۔ اس دوران چاروں صوبوں ، آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کے 151اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا عمل مکمل کیا گیا۔ مردم شماری دو مرحلوں میں کی گئی جس میں ایک لاکھ 19ہزار شمار کنندگان نے ایک لاکھ 68ہزارپانچ سو چالیس بلاکس سے اعداد شمار جمع کیے۔

تازہ ترین