• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن سے قائد تحریک کے چاہنے والوں کا کوئی تعلق نہیں، مصطفیٰ عزیز آبادی

لندن( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفیٰ عزیزآباد ی نے کہاہے کہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن سے قائد تحریک  کے چاہنے والوں کا کوئی تعلق نہیں ہے، وفاپرست عوام اس الیکشن کامکمل بائیکاٹ کریں گے اور9 جولائی کو اپنے گھروں پربیٹھ کر خاموش احتجاج کریں گے۔ مصطفیٰ عزیزآبادی نے کہاکہ سندھ کے شہری عوام عوام 1987ء سے قائد تحریک کی اپیل پر ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کوبھاری اکثریت سے ووٹ دیکرکامیاب بناتے چلے آرہے ہیں لیکن بعض مفادپرست اورمہاجرقوم کے غداروں نے نہ صرف قائد تحریک کو دھوکہ دیا اورقوم کی امانت میں خیانت کی بلکہ حق پرست شہیدوں کے لہوکا بھی سودا کرلیا۔ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن سے قائد تحریک  کے چاہنے والوں کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس قسم کی پارلیمانی سیاست مہاجرقوم کے پیروں کی دھول ہے، مہاجروں کی منزل آزاد وخودمختار صوبہ کا حصول ہے۔ 9 جولائی کو پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں عوام کی خاموش اکثریت پوری دنیا پر واضح کردے گی کہ عوام کے دل آج بھی قائد تحریک  کے لئے ہی دھڑکتے ہیں۔

تازہ ترین