• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فائرنگ اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود پی ای سی ایچ ایس بلاک 6میں قائم دودھ کی دکان کے باہر فائرنگ سے 37 سالہ شخص گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ ایس ایچ او شہزادہ سلیم کے مطابق مقتول کی شناخت طلحہ ولد نایاب کے نام سے ہوئی ،مقتول دکان کے باہر موبائل فون پر کسی سے بات کررہا تھا کہ نامعلوم سمت سے گولی آکر اسکی گردن پر لگی ۔ انہوں نے کہا کہ طلحہٰ بلوچ کالونی کا رہنے والا تھا ور پولیس تمام پہلووں سے تفتیش کررہی ہے ۔ کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری چیل چوک عیدگاہ ک قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک وحید ولد شاہد زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا ۔ بن قاسم تھانے کی دود بن قاسم میں جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ۔

تازہ ترین