• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناران میں گلیشیئرگرنے سے 3سیاح دب گئے،ایک جاں بحق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ناران میں تفریحی مقام پر گلیشئیر ٹوٹ کر گر گیا تین سیاح گلیشئیرز کے نیچے دب گئے،دب کر زخمی ہونے والا ایک سیاح دم توڑ گیا جبکہ دو زیر علاج ہیں۔پولیس کے مطابق تفریحی مقام ناران میں گلیشئیر ٹوٹنے سے 3سیاح گلیشئیرز کے نیچے دب گئےسیاح برف میں تصویریں بنوا رہے تھے،مقامی افراد نےتینوں سیاحوں کو زخمی حالت میں گلیشئیرز کے نیچے سے نکال لیا،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سیاح سندیب کمار دم توڑ گیا،مرنے والے سیاح کا تعلق جیکب آباد سے تھا،جبکہ دو زخمی سیاح بالا کوٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین