| |
Home Page
جمعرات 29 ذوالحج 1438ھ 21 ستمبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
ٹی ٹی پی نے 30سے40کم عمردہشت گردتیارکرلئے

Todays Print

بہاولپور(نمائندہ جنگ)محکمہ داخلہ پنجاب نے خبردارکیاہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی نےافغانستان میں20 سال سے کم عمر30سے 40 دہشت گردوں کوخودکش بمبار بننے کی ٹریننگ دی ہے اورانہیں امیرتحریک طالبان کی جانب سےدہشت گردی کی کارروائیوں کےٹاسک دئیےگئے ہیں۔ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اورسپیشل برانچ  کےجاری کردہ تھریٹ الرٹ میں بتایاگیاہےکہ خفیہ اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےکمانڈر عمررحمان الیاس نےجوضلع سوات کارہائشی ہے،افغانستان کے علاقے کہنارمیں 20سال سے کم عمر 30سے 40دہشت گردوں کو خودکش بمباری کی ٹریننگ  دی ہےاورملافضل اللہ نےانہیں  کارروائیوں کےٹاسک دئیےہیں صورتحال کےپیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔