• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چین کاریڈور کی تکمیل سال 2020ءتک ہو گی اور سال 2025سے پاکستان اس پر اپنی دوگنی طاقت سے عملدرآمد شروع کر دے گا۔ اس کاریڈور سے تمام علاقے میں روزگار، اجرت اور تنخواہوں کے وسائل پیدا ہوں گے۔ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو دنیا میں سب سے زیادہ اقتصادی طور پر خوشحال ملک چین ہے جس کی قومی زبان چینی ہے۔ دنیا بھر میں ممتاز کاروباری حضرات ان لوگوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اور اپنے کاروبار میں ان کی خدمات لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں جن کو ایک سے زیادہ زبانوں پر عبور حاصل ہوتا ہے۔ پاکستان کے کئی اداروں میں چینی زبان کو بطور مضمون پڑھایا جا رہا ہے۔ یہ عمل پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا اور ہمارے نوجوانوں کی ملکی ثقافت کی پرورش کی غرض سے ایک بہترین عمل ہوگا۔ یہ ہمارے ثقافتی تبادلوں کے ذریعے ہماری معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ایک سنہری موقع ہے اور اس وجہ سے اس کو نہایت موثر انداز میں استعمال کرنا چاہئے۔
(ثمن اویس)
samanawais@gmail.com

 

.

تازہ ترین