• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی نوجوان نسل پر ہوتا ہے۔ تعلیمی ادارے انسان کی شخصیت کو نکھارنے میں معاونت کرتے ہیں۔ بدلتے دور کے ساتھ تعلیمی اداروں میں بھی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ طلبہ کو بہت سی ایسی سرگرمیوں سے روکا نہیں جاتا جو تعلیمی اداروں میں مناسب نہیں جیسے کہ سگریٹ نوشی اور اس جیسی دوسری نشہ آور چیزیں،تعلیمی اداروں میں اس کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے نشے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔ حکومت نے طلبہ کو نشہ سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے تاکہ سگریٹ نوشی سمیت تمام نشوں کی مکمل ممانعت کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکومت کی طرف سے یہ احسن اقدام ہے اور جو تعلیمی ادارے اس پابندی پر عمل نہ کریں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ طلبہ نشے سے محفوظ رہ سکیں۔
(واصف نعیم )
wasifnaeem@gmail.com

 

.

تازہ ترین