• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہائوس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب 4جولائی کو ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے تقریب پانچ کے بجائے چار جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔ توقع ہے کہ پانچ جولائی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کریں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی ٹیم کو تاریخی جیت پر پہلے ہی عمرے پر بھیجنے کا اعلان کر چکے ہیں۔تقریب میں پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ جبکہ ٹیم آفیشلز کو پچاس لاکھ سے 25 لاکھ روپے ملیں گے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی تین جولائی کو لاہور میں جمع ہوں گے۔ پی سی بی چیئرمین شہریار خان اور فاسٹ بولر محمد عامر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ پاکستان کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دس جولائی کو کراچی پریس کلب کے مہمان ہوں گے۔ تقریب میں سرفراز احمد کو کلب کی اعزازی رکنیت دی جائے گی۔

تازہ ترین