• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو میچ جتوانے والا کوچ تلاش کرنا ہے،سارو گنگولی

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ موجودہ قائد ویرات کوہلی اور سابق کوچ انیل کمبلے کے تنازع سے زیادہ بہتر انداز میں نمٹا جاسکتا تھا۔ سارو گنگولی کہتے ہیں کہ کمبلے اور کوہلی کے تنازع سے زیادہ بہتر انداز میں نمٹا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا، گنگولی نے واضح کیا کہ کمیٹی کا کام ایسے شخص کو تلاش کرنا ہے جوکہ بھارت کو میچز جتوا سکے۔ واضح رہے کہ گنگولی اسی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر ہیں جس نے کمبلے کو گذشتہ برس ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا اور اب نئے کوچ کی تلاش کا کام بھی اسی کمیٹی کو ہی سونپا گیا ہے۔دریں اثنا سابق فاسٹ بولر اور جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر وینکٹیش پرساد نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے درخواست دیدی ۔ وہ33 ٹیسٹ اور 162 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ بطور جونیئر چیف سلیکٹر کے ان کا تین سالہ معاہدہ ستمبر میں ختم ہوجائے گا۔

تازہ ترین