• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان کے ستارے بھی عروج پر، نئی کار مل گئی

لاہور ( نیوز ایجنسیز ) چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فائنل میں شاندار فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی قسمت کے ستارے عروج پر ہیں اور انہیں ہر طرف سے پزیرائی کے ساتھ ساتھ تحفے تحائف ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کی قسمت بھی ان پر مہربان ہے اور وہ بھی ایک لگژری گاڑی کے مالک بن گئے ہیں۔ سماجی ویب سائٹ پر شاداب خان کی ایک سیلفی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی نئی گاڑی کیساتھ نظر آرہے ہیں اور بے حد خوش بھی ہیں، شاداب کی سفید رنگ کی گاڑی کا نمبر بھی نایاب ہے جس کی نمبر پلیٹ پر ’’شاداب خان 1 ‘‘ لکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین